کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ معطل، نوٹیفکیشن جاری

Feb 17, 2024 | 23:44:PM
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ معطل، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی راولپنڈی ڈوپلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ طور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا