وزیر اطلاعات نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا

Feb 17, 2024 | 14:32:PM
وزیر اطلاعات نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ڈرامہ قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاہے کہ کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نے باتیں کی ہیں وہ نہ تو اعتراف ہے اور نہ ہی انکشاف ہے ، یہ دعویٰ اور الزام ہے جس کا مقصد الیکشن اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، سب سے پہلے تحقیقات ہوں گی کہ اس شخص کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں ، اس کیفیت کا شخص کمشنر کے عہدے تک کیسے پہنچا۔

 نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہناتھا کہ میں بطور ترجمان پنجاب حکومت ان الزامات کی تردید کرتاہوں ،انہوں نے صرف الزام لگائے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے ، ایک شخص جو خود کشی کی بات کررہاہے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے ، یہ کسی جنونی کی گفتگو ہے ، یہ 13 مارچ کو ریٹائر ہونے جارہاہے ، اس سے چند ہفتے پہلے ایک سیاسی سٹنٹ کھڑا کر رہے ہیں اور سیاسی کیریئر کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، اگر کوئی رو رہا تھا تو میڈیا نے اسے روتے ہوئے نہیں دیکھا۔