این اے 253 میں ری پولنگ،  کون جیتا؟کون ہارا؟نتیجہ آ گیا

Feb 17, 2024 | 10:45:AM
این اے 253 میں ری پولنگ،  کون جیتا؟کون ہارا؟نتیجہ آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  253 کوہلو میں 7 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعدغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔

این اے 253 کوہلو میں آزاد امیدوار وڈیرہ میاں خان بگٹی  کو7 پولنگ سٹیشنوں میں ری پولنگ کے نتیجہ میں 617 ووٹ ملے، مسلم لیگ ن کے امیدوار دوستین ڈومکی کو  48 ووٹ ملے، ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 میں تمام 406 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ  آج جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  آزاد امیدوار میاں خان بگٹی 47300 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار میر دوستین ڈومکی  کو  44691  ووٹ ملے، اس طرح وہ3 ہزار 7سو 9 ووٹوں کے فرق سے الیکشن ہار گئے۔

 این اے 253 زیارت، ہرنائی، سبی اور کوہلو کے علاقوں پر مشتمل رقبہ کے لحاظ سے ایک بڑا حلقہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شکست سے دلبرداشتہ یا کوئی اور وجہ؟،اہم سیاسی شخصیت  پارٹی صدارت سے مستعفی