کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق،3 زخمی 

Feb 17, 2024 | 08:44:AM
مریدکے میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین شدید زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آغا محسن) مریدکے میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ مریدکے کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے مین جی ٹی روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔

تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ مزدے کا سامنے والا حصہ بری طرح متاثر ہوا، مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل حتمی تیاریوں کا جائزہ

حادثے کے نتیجے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 شدید زخمی ہونیوالے افراد میں 40سال نسیم ، 35سال شمیم اور 18سال خدیجہ شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں 22 سالہ شہباز ، 35سالہ ظہیرعباس، 35سالہ ارم شہزادی ،10سالہ عبدالوہاب ،8سالہ ایان اور6سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔