میں بالکل خیریت سے ہوں، جاوید میانداد کا ہسپتال سے بیان

Feb 17, 2023 | 21:29:PM
میں بالکل خیریت سے ہوں، جاوید میانداد کا ہسپتال سے بیان
کیپشن: جاوید میانداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد نے ہسپتال سے اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔
ویڈیو بیان میں کرکٹ لیجنڈ نے کہاکہ مجھے پتا چلا میری بیماری کے بارے میں خبر چلی ہے اور سب پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، سر میں درد تھا اور معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ تھوڑی دیر بعد گھر واپس چلاجاؤں گا۔جاوید میانداد نے کہا کہ تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے میری خیریت دریافت کی۔
خیال رہے کہ جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر انہیں کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی