نامور ڈاکٹر بابر قریشی کا میو ہسپتال لاہور کا دورہ، آپٹو میٹری لیب کا افتتاح کیا

Feb 17, 2023 | 21:29:PM
 ڈاکٹر بابر قریشی کا میو اسپتال لاہور کا دورہ
کیپشن: ڈاکٹر بابر قریشی کا میو اسپتال لاہور کا دورہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اندھے پن کی روک تھام کے عالمی ادارے کے شریک چیئرمین برطانیہ سے آئے ڈاکٹر بابر قریشی نے آفتھمالوجی کالج میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا -

ڈاکٹر بابر قریشی نے پروفیسر اسد اسلم کے آئی کیئر قومی پلان کو سراہا  اور پروفیسر زاہد کمال صدیقی کی سربراہی میں کالج اور ہسپتال کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

پروفیسر زاہد کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماہر ڈاکٹراندھے پن کو ایک اعشاریہ 78 سے کم کرکے پوائنٹ فائیو زیرو پر لے آئے ہیں اور مزید یہ کہ پاکستان ککرے فری ملک بننے کے بالکل قریب ہے۔

 ڈاکٹر بابر قریشی نے آپریشن تھیٹر،تشخیصی مرکز اور آپٹو میٹری شعبے کا دورہ بھی کیا ، اس موقع پر انہوں نے آپٹو میٹری لیب کا افتتاح بھی کیا.

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا