پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری  کاریکارڈ ٹوٹ گیا

Feb 17, 2023 | 19:34:PM
پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری  کاریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں 24 گیندوں پر نصف سینچری کا ریکارڈ ایک روز بعد ہی ٹوٹ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں  ملتان سلطانز اور  پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر سلطانز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی گئی اور جارح مزاج بیٹر روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری   کاریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

روسو نے 23 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے  ہیں اس سے قبل گزشتہ روز  اسلام آباد یونائیٹڈ کے  کولن منرو نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ففٹی سکور کی تھی۔