نوجوان کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔اہلخانہ نے اس کیساتھ کیا کیا؟

Feb 17, 2022 | 10:53:AM
نوجوان کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔اہلخانہ نے اس کیساتھ کیا کیا؟
کیپشن: نوجوان کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔اہلخانہ نے اس کیساتھ کیا کیا؟،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر پاکپتن میں محبوبہ سے ملنےکیلئے آنے والا نوجوان کو اہلخانہ نےکبھی نہ بھولنے والا سبق دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ پاکپتن کےنواحی گاؤں میں پیش آیا، نوجوان اپنے ساتھی کے ساتھ محبوبہ سے ملنے کے لیے پہنچا تھا جس پر اہلخانہ اور اہل علاقہ نے اسے پکڑ لیا اور درگت بنا ڈالی ،جس کی فوٹیج منظرعام پر آگئی،لڑکی کے اہلخانہ  اور محلے والوں نے دونوں کی درگت بنا کر نوجوان کو گنجا کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی نے تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کروادیا ہے، لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی پر فائرنگ کی تھی۔
 لڑکی کے بھائی کا کہنا تھا کہ بہن نے لڑکے کی چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی سے تنگ آکر فائرنگ کی، لڑکا بہن کو مسلسل تنگ کررہا تھا بہن سے اسے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔ ٹرانسپورٹرز نے کرایئےبڑھا دیئے