پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔ ٹرانسپورٹرز  نے کرائےبڑھا دیئے

Feb 17, 2022 | 12:50:PM
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔ ٹرانسپورٹرز  نے کرائےبڑھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان سےشہری پریشان ہیں، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادئیے،قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپوٹرزنے کرایوں میں اضافہ کردیا، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی صدر تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ  قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22فروری کو پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔ جوائنٹ سیکرٹری گڈزٹرانسپورٹ طارق شعیب کہتے ہیں خسارے کے ساتھ ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے ،فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں 10 فیصد تک کا اضافہ کردیا، ادھر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان ریلوے پر بھی کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا،ریلوے کو ٹرینیں چلانے کیلئے ڈیزل کی مد میں روزانہ36لاکھ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے بابر اعظم کو دوران میچ ڈانٹ دیا ،سوشل میڈیا صارفین برہم

  دوسری جانب  مہنگائی کے سونامی نے عوام کو پیس کر رکھ دیا۔درجہ دوم کے بعد درجہ اول خوردنی تیل مہنگا ہوگیا،کوکنگ آئل اورگھی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔درجہ اول 20 روپے ،درجہ دوم 6 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا , درجہ اول کا خوردنی آئل 20 روپے اضافے سے 440 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔

درجہ اول 6 روپے اضافے کیساتھ 400 روپے فی لٹر ہوگیا. خوردنی آئل کی قیمتیں بڑھنے پر شہری تبدیلی سرکار سے شدید ناراض, شہریوں  کا کہنا ہے کہ  اب حکومت کیا چاہتی ہے 2 وقت کی روٹی کی بجائے گھاس کھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بپی لہری کے پاس کتنا سونا اور چاندی تھی۔ جان کر حیران رہ جائینگے