شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3دہشتگرد مارے گئے

Feb 17, 2021 | 08:36:AM
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3دہشتگرد مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔اس آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا اور یہ سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔