کراچی میں نالہ ایک اور بزرگ کی جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) کراچی میں انتظامیہ کی نااہلی ایک اور شہری کی جان لے گئی۔
شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 3 کبڈی گراؤنڈ کے قریب بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
بزرگ شہری کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، بزرگ شہری اچانک سے نالے میں جاگرا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری
متوفی زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا، شہریوں کا کہنا ہے نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔