لیگی رہنما دانیال عزیز کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، میاں نواز شریف کا اظہار برہمی

Dec 17, 2023 | 19:31:PM
لیگی رہنما دانیال عزیز کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، میاں نواز شریف کا اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال کیخلاف بیان دینے پر اپنے پر پارٹی قیادت سے معافی مانگ لی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے دانیال عزیز کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دانیال عزیز صاحب آپ کو ایسے میڈیا میں جاکر احسن اقبال پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے تھی، احسن اقبال مشکل ترین وقت کے ساتھی ہیں، مشکل میں جن لوگوں نے پارٹی کا ساتھ دیا پارٹی ان کا ساتھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ن لیگ نے جن مسائل سے ملک کو نکالا وہ دوبارہ پیدا کردیے گئے، رانا ثناء اللہ

قائدِ ن لیگ نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں آپ کو قیادت سے بات کرنی چاہیئے تھی جس پر دانیال عزیز نے پارٹی قیادت سے معافی مانگ لی۔