آئندہ 24 گھنٹے اہم، صدر علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی: شیخ رشید

Dec 17, 2022 | 12:03:PM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، صدر علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی، تجارتی صعنتی شعبہ جام ہوگیا
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، صدر علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی، تجارتی صعنتی شعبہ جام ہوگیا۔

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں، 250 روپے کا ڈالر نایاب، آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کے لیے ریلیف کی نیاز بٹتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزراعلیٰ اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں، جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پے کلہاڑی مارے گا، وزیر پٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پے آمنے سامنے ہیں، مفتاع اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔