پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے لگا

ماہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اس سے کہیں زیادہ تھا

Dec 17, 2022 | 11:30:AM
 کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ,مرکزی بینک ,ا سٹیٹ بینک ,مالی سال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے لگا ، ماہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اس سے کہیں زیادہ تھا ۔

ا سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق  نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ 19 ماہ کے دوران سب سے کم رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں یہ خسارہ 86 فیصد کم ہے کہ جس میں ایک ارب 92 ڈالر کا خسارہ ہوا تھا جبکہ  اکتوبر کے مقابلے میں کہ خسارہ تقریبا 56 فیصد کم ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ1 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ خسارہ 7 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔

 
 ضرور پڑھیں :نوجوانوں کیلئے ریلیف: وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا

مرکزی بینک کے مطابق اس خسارے میں کمی کی وجہ درآمدات میں کمی ہے جو اس عرصے کے دوران 16 فیصد کم رہیں یعنی اس عرصے میں صرف 4 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئیں۔