پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی گاڑی حادثے کا شکار

Dec 17, 2021 | 22:12:PM
سابق سینیٹر عاجز دھامرا، گاڑی کو حادثہ
کیپشن: پیپلزپارٹی کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر عاجز دھامرا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔
عاجز دھامرا کی گاڑی کو حادثہ سعید آباد کے قریب پیش آیا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ عاجز دھامرا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے " اللہ کا کرم اور احسان ہوا، میں، میرا بھائی اور ڈرائیور تینوں ٹھیک اور تندرست ہیں، دعاؤں کی درخواست۔"
خیال رہے کہ عاجز دھامرا پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں، اس سے قبل وہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان