’’ٹینی ‘‘ کے استعفی کا مطالبہ۔۔ اپوزیشن کا ایوان میں زبردست ہنگامہ

Dec 17, 2021 | 20:06:PM
 بھارتی، لوک سبھا، اپوزیشن، ہنگامہ
کیپشن:  بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پارلیمنٹ  میں اپوزیشن ارکان  نے داخلی امور کے وزیر مملکت اجے مشرا ’ٹینی‘ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کر دیا ، جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال کو ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوک سبھا کے آج ہونیوالے اجلاس کی کارروائی ا یک بار التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے شروع ہوئی، ترنمول کانگریس، دراوڑ منیترا کژگم، نیشلسٹ کانگریس پارٹی سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکا ن نعرے بازی کرتے رہے۔ ایوان میں کھڑے ہوکر شور شرابہ کررہے ارکان نے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھیں جس میں ’لکھیم پور متاثرین کو انصاف دو‘ اور ’وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹاؤ‘ لکھا تھا۔اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان وزارتوں اور پارلیمانی کمیٹیوں سے متعلق اہم کاغذات ایوان کی میز پر رکھے گئے۔ہنگامہ کے درمیان، کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے قومی اینٹی ڈوپنگ بل 2021، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ترمیمی بل 2021 اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، لاگت، ورکس اکاؤنٹنٹ، کمپنی سیکریٹری بل 2021 پیش کئے۔اس کے بعد ہنگامہ کے درمیان ہی راجیہ سبھا کی سروگیسی ریگولیشن بل میں ترمیم کو لوک سبھا میں منظوری دے دی گئی۔