اداکار نبیل زبیری بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

Dec 17, 2021 | 10:16:AM
اداکار نبیل زبیری شادی کے بندھن میں بندھ گئے، فائل فوٹو
کیپشن: اداکار نبیل زبیری شادی کے بندھن میں بندھ گئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار نبیل زبیری بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نبیل زبیری کی شادی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، وائرل تصویر میں نبیل زبیری نے گولڈن اور سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کی اہلیہ مرون رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

تصویر میں نبیل زبیری اپنی دلہن کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور بہت خوش بھی نظر آرہے ہیں،سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ نبیل زبیری نے حفصہ نامی خاتون سے شادی کی ہے۔

 دوسری جانب نبیل زیبری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ نبیل زبیری نے جن ڈراموں میں کام کیا ہے اُن میں سُنو چندا 1 اور 2، یقین کا سفر، دلرُبا اور تھوڑی سی وفا شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    کترینہ کیف کو دیکھ کر سنی کوشل کے آنسو کیوں نکل آئے