بلاول بھٹو کا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون،سینٹ الیکشن پر گفتگو

Dec 17, 2020 | 21:01:PM
 بلاول بھٹو کا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون،سینٹ الیکشن پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون، اہم امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عبدالمالک بلوچ کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول  نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔یا د رہے کہ پی پی پی اور دیگر اپو زیشن جما عتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فا رم پر حکومت کیخلا ف اٹھ کھڑی ہو ئی ہیں،جس میں ان کا سب سے اہم مطا لبہ وز یر اعظم عمرا ن خان کا استعفاہے۔