مولانافضل الرحمان کراچی پہنچ گئے،آصف زرداری سے ملاقات متوقع

Dec 17, 2020 | 19:06:PM
مولانافضل الرحمان کراچی پہنچ گئے،آصف زرداری سے ملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مفتی زروالی خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کیلئے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی کراچی ائرپورٹ آمد پر مولانا عبد الغفور حیدری ، پارٹی ترجمان اسلم غوری ، مولانا راشد سومرو ،حماد اللہ شاہ ، ڈاکٹر نصیر سواتی ، مولانا غیاث اور دیگر نے استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان ائرپورٹ سے جامعہ احسن العلوم روانہ مولانا فضل الرحمان مفتی زر ولی خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ مفتی زر ولی خان کے اہل خانہ سے تعزیت اورمولانا امین اللہ کے عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان کل سردار شیر باز مزاری کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر جائینگے۔ تین روز کراچی میں قیام کے دوران مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔