شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری ،سڑکیں بند،شہری پھنس گئے !!!

Dec 17, 2020 | 09:45:AM
شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری ،سڑکیں بند،شہری پھنس گئے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شمالی علاقہ جات کو برف باری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، برف سے بند سڑکوں کو پانچ روز بعد بھی کلیئر نہ کیا جاسکا جس سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، موسم کی شدت میں اضافے نے شہر قائد کے معتدل موسم کو بھی شرما دیا ہے۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ملک کے شمالی علاقہ جات برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث نتھیا گلی، بکوٹ روڈ، خانسپور روڈ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برف باری سے بند سڑکوں کو پانچ روز بعد بھی کلیئر نہیں کیا جاسکا ہے اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ اور مشینری بھی روڈ سے غائب ہے۔