ہر کوئی پاکستان کیلئے کھیل رہا ہے: عبدالرزاق

Aug 17, 2025 | 23:09:PM
 ہر کوئی پاکستان کیلئے کھیل رہا ہے: عبدالرزاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ٹیم کی سوچ کافی مثبت لگ رہی ہے، ہر کوئی پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق نے کہا کہ تین چار ماہ سے ٹیمیں میریٹ پر بن رہی ہیں، پرفارمرز کو موقع مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا، یو اے ای میں یہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ناصرف سہ فریقی ٹورنامنٹ بلکہ ایشیاء کپ بھی پاکستان ٹیم اپنے نام کرے گی۔