بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے دوسری شادی کا اشارہ دیدیا

Aug 17, 2025 | 17:21:PM
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے دوسری شادی کا اشارہ دیدیا
کیپشن: ملائکہ اروڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مقبول بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے فلم سٹار ارباز خان سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا اشارہ دے دیا۔

ملائکہ اروڑا کی ارباز خان کے ساتھ شادی 1998 میں اُس وقت ہوئی جب اداکارہ کی عمر 25 سال تھی، شادی کے چار سال بعد سابق جوڑے کے ہاں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی۔

شادی کے 18 سال بعد یعنی 2016 میں ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا جبکہ اس ان کے درمیان طلاق 2017 میں ہوئی۔

تاہم اب ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کر لی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں دوسری شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دوسری بار شادی کرنے کے خیال کو کبھی رد نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے سے چھوٹوں کو مشورہ دوں گی کہ شادی کرنے کیلئے وقت نکالیں۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنا چاہیں گی تو ملائکہ اروڑا نے جواب دیا کہ میں نے اس بارے میں کبھی نہ نہیں کہا کیونکہ محبت پر یقین رکھتی ہوں اور محبت کے بارے میں ہر چیز پر یقین رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد انہوں نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات استوار کیے لیکن اب ان دونوں میں بھی علیحدگی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں: بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق