لودھراں:عوام ایکسپریس کو حادثہ،6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،2 مسافر جاں بحق،20زخمی

Aug 17, 2025 | 08:19:AM
لودھراں:عوام ایکسپریس کو حادثہ،6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،2 مسافر جاں بحق،20زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آصف حنیف، طیب سیف)عوام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار، 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ  کے باعث عوام ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں2 مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمی مسافروں کی عیادت اور انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا، لودھراں ٹرین کے مسافروں کے ارام کے لیے کے میونسپل سٹیڈیم میں انتظامات مکمل کردیئے گئے لودھراں ڈپٹی کمشنر نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔

حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک بند ہو گئے، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جب کہ حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

عوام ایکسپریس حادثہ کےبعد وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی  دورہ کراچی منسوخ کر کے لاہور پہنچ گئے ۔

وزیر ریلوے   کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف صرف تادیبی کارروائی یا ٹرانسفر نہیں کریں گے، سخت ترین ایکشن لیں گے۔ 

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

وزیر ریلوے  کل لودھراں میں جائے حادثہ کا وزٹ بھی کریں گے۔