اٹک جیل: چیئرمین پی ٹی آئی سے ایڈووکیٹ عمیرنیازی کی ملاقات، 6 وکلاء کو اجازت نہ مل سکی

Aug 17, 2023 | 18:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایڈووکیٹ عمیرخان نیازی  کی ملاقات ہوئی جبکہ لیگل ٹیم کے دیگر 6 وکلاء کو اجازت نہ مل سکی۔

اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے عمیرخان نیازی ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی، چئیرمین پی ٹی آئی سے عمیر خان نیازی ایڈووکیٹ کی ملاقات 55 منٹ تک جاری رہی جبکہ لیگل ٹیم کے دیگر 6  وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،وزارت اطلاعات اور وزارت ثقافت کس کو ملی؟ بڑی خبر آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے لیگل ٹیم کی ملاقات کے پیش نظر اٹک جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔