نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Aug 17, 2023 | 17:42:PM
نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)18 رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ میں شامل وزرا سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نگران وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب میں شریک ہوئے،صدر عارف علوی نے نگران وفاقی وزرا سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، سرفرازبگٹی، مرتضیٰ سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔
گوہر اعجاز وزیر تجارت،جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ،شمشاد اختر وزیر خزانہ ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ،ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت مقرر کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر وزیر دفاع ،احمد عرفان اسلم وزیر قانون ، مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات،ڈاکٹر عمر سیف کو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے،ان کے علاوہ شاہد اشرف تارڑ وزیر مواصلات ، انیق احمد وزیر مذہبی امور ، جمال شاہ کو وزیر ثقافت بنایا گیا ہے،دیگر وزرا میں خلیل جارج ،مدد علی ،محمد سمیع سعیدشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا زبردست فیچر متعارف