ایشین کپ کوالیفائرز ،پاکستان فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

Aug 17, 2023 | 10:59:AM
(24 نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا مقابلے بحرین میں ہوں گے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا مقابلے بحرین میں ہوں گے ۔

آئندہ ماہ بحرین میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ آج سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔پاکستان کو میزبان ملک بحرین، 2016 کی چیمپئن جاپان اور فلسطین کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔

ٹریننگ کے لیے طلب کئے جانے والے کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان الحق، عثمان علی، حسن علی اور آصف اللّٰہ، ڈیفینڈرز سعید خان، زین العابدین، محمد عبداللّٰہ، مامون موسیٰ خان، سردار ولی، عبدالرحمان، عبداللّٰہ شاہ، محب آفریدی، محمد سفیان، محمد سہیل اور سید جنید شاہ شامل ہیں۔ جب کہ مڈفیلڈرز میں فہیم اللّٰہ، توقیر الحسن، محمد بصیر، زید عمر، محمد طحہ، عالمگیر غازی، نظام، حیان خٹک، علی رضا اور مظہر غفار، فارورڈز شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، محمد وحید، فرید اللّٰہ، عدیل یونس، حمزہ احمد، حماد حسن اور فراز محمود شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں:پی سی بی کا نیا پرومو ریلیز ، عمران خان کو بھی شامل کر لیا گیا

قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ 6 ستمبر کو جاپان سے ہوگا، 9 ستمبر کو بحرین اور 12 ستمبر کو فلسطین سے میچ شیڈول ہے۔