روس سے ملنے والا سستا پٹرول کہاں گیا؟اندر کی کہانی سامنے آگئی

Aug 17, 2023 | 10:18:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روس سے ملنے والا سستا پٹرول کہاں گیا؟اندر کی کہانی سامنے آگئی ،سابقہ حکومت جب بھی کوئی بیان یا دعویٰ کرتی تھی تو اس کی عوام کو سمجھ کچھ روز بعد آتی تھی ۔مصدق ملک  مشیر پٹرولیم ہوا کرتے تھے تو بتاتے تھے کہ روس سے کیسے انہوں نے دن رات سستا پٹرول حاصل کرنے کے لیے جتن کیے اور دو کارگوز بھی ملک میں آگئے جس سے پاکستانیوں کو سستا تیل ملے گا۔تیل سستا تو کیا ہی ملنا اب پتہ چلا ہے کہ منگوائی گئی پٹرولیم مصنوعات کو تاحال مکمل پراسیس ہی نہیں کیا گیا۔کیونکہ اس کی پراسیسنگ پر اتنے اخراجات ہو رہے تھے کہ ان سے حاصل شدہ پٹرول پہلے سے موجود پٹرول سے بھی مہنگا پڑنا تھا۔اسی لیے  مصدق ملک نے جاتے جاتے مزید روسی تیل منگوانے کے معاملے پر ہی مٹی ڈال دی ۔اسی طرح شہباز شریف جو ہمارے سابق وزیر اعظم تھے انہوں نے شروع میں غریب عوام کی ان گنت تکالیف پر بھاری دل کے ساتھ بیان دیا کہ وہ کپڑے بیچ دیں گے لیکن عوام کی مجبوریوں کا ازالہ کریں گے ۔ان کی مدت ختم ہونے تک انہوں نے اپنے کپڑے تو نہیں بیچے لیکن غریب عوام کا سب کچھ بک گیا۔مزید دیکھیے پروگرام’10تک‘ کی اس ویڈیو میں

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: