بیروزگار  نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 17, 2022 | 12:02:PM
 بیروزگار,  نوجوانوں ,بڑی خوشخبری, ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ,  پی ٹی آئی,وزیر تعلیم , ڈاکٹرمراد راس
کیپشن:  بیروزگار  نوجوان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نوجوان نسل میں پائی جانے والی مایوسی کے خاتمہ کیلئےپڑھے لکھے نوجوانوں کیلئےخوشخبری، پنجاب میں 16 ہزار ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

  پی ٹی آئی کے  رہنما و وزیر تعلیم  پنجاب ڈاکٹرمراد راس کے ٹویٹ کے مطابق پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  سکول کی ضروریات کو پورا کرنے اور بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے پورے صوبے میں 16000 نئے ایجوکیٹرز کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ٹویٹ میں ڈاکٹر مراد راس  کا کہنا ہے کہ’’ مسلسل خوشخبری کا دوسرا دن  16 ہزا  ر ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے سمری منظوری کے بعد ارسال کردی گئی ہے ۔ اپنے اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے ہمیں اپنی نوجوان نسل کیلئے روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیںشہباز گل کی جان خطرے میں،بڑی خبر سامنے آ گئی