شادی سے انکار پر لڑکی سے شرمناک حرکت

Aug 17, 2022 | 11:47:AM
24 نیوز,فیصل آباد,میڈیکل, یونیورسٹی ٹاؤن , سوشل میڈیا
کیپشن: (فوٹو)متاثرہ لڑکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شادی سے انکار پر لڑکی سے شرمناک حرکت ،بہیمانہ تشدد ،جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ،وڈیو وائرل ہونے پر طوفان مچ گیا ۔

فیصل آباد میں شادی کی تجویز کو ٹھکرانے پر ایک شخص ساتھیوں  نے میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا کر لیا اور اپنی انا کی تسکین کے لیے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم دانش نے اپنی بیٹی عنا شیخ اور گارڈز کے ساتھ مل کر لڑکی کو گھر سے زبردستی اغوا کر لیا۔ملزمان لڑکی کو یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لے گئے اور اسے زبردستی جوتے چاٹنے پر مجبور کیا جاتا رہا اور اس طرح کی توہین آمیز حرکت کی ویڈیو بنا ڈالی۔

انہوں نے اس پر تشدد بھی کیا اور بدلے میں اس کے بال بھی کاٹ دیے۔ تشدد، جوتے چاٹنے اور بال تراشنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سی سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ویمن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ میں ملوث 6 ملزمان دانش، ماہم، خان محمد، شعیب، فیضان اور اشغر کو گرفتار کرلیا۔