6 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب میں طوفان کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور طوفان کی پیشگوئی کر دی ہے ، جہلم، گوجر خان منگلا، حافظ آباد منڈی بہاؤالدین، میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔
میانوالی ، خوشاب ، نورپور تھل ،سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چنیوٹ لاہور شیخوپورہ اوکاڑہ ،گلگت بلتستان کے چند مقامات گلگت، اسکردو میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس ،بنجی ،استور، ہنزہ، بگروٹ ، کشمیر کے علاقوں وادی نیلم ،مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ پونچھ ہٹیاں، باغ، حویلی ،کوٹلی ،بھمبر ،میرپور اور گردونواح میں بھی بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا