عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کی ادائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے 38 ارب روپے کی ادائیگی کردی گئی۔
اوگرا نے یہ خطیر رقم پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں حکومت کی ہدایت کے مطابق اصل لاگت سے کم رکھنے کے عوض طے شدہ فارمولا کے تحت ادا کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انترنیشل آئل مارکیٹ میں بے تحاشا بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر لادنے کی بجائے خود وفاقی حکومت پر لے لیا تھا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ عوام کو حکومت کی مقرر کردہ سبسڈائزڈ قیمت پر پٹرول ڈیزل فراہم کریں، ان کا نقصان وفاقی حکومت بھرے گی۔
اب اوگرا کی جانب سے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے اوگرا نے 34 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی کردی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ وہ توانائی کے سیکٹر میں مالی نظم و ضبط کو یقینی بنا رہا ہے۔ پیٹرولیم سپلائی چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ اوگرا کی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا