کراچی : شوہر کے بعد بیوی بھی منکی پاکس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں متاثرہ خاندان میں شوہر کے بعد اب اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ملیر کا رہائشی 42 سالہ شخص ہسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوچکا ہے
تاہم اب اس کی 41 سالہ اہلیہ میں علامات ظاہر ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو علاج کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
جبکہ اچھی خبر یہ ہے کہ متاثرہ فیملی کے بچوں میں منکی پاکس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔
رواں سال کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔
وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:شوہر سے لڑائی، بیوی نے گھر کی کھڑکی سے لاکھوں روپے لٹا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل