بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور عمرایوب کو حراست میں لینا انتہائی افسسوسناک،شیخ وقاص اکرم 

Apr 17, 2025 | 19:04:PM
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور عمرایوب کو حراست میں لینا انتہائی افسسوسناک،شیخ وقاص اکرم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات  شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر  کو حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور عمرایوب کو حراست میں میں لینا انتہائی افسوس ناک ہے۔

  شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔جعلی حکومت کو اس  فسطائیت کا جواب دینا ہوگا،نن اوچھے ہتھکنڈوں کا مقصد عمران خان کو دباو میں لا کر ڈیل پر مجبور کرنا ہے جو کسی صورت ممکن نہیں، مینڈینٹ چور حکومت نے مسلسل عدالتی احکامات اور قانون کو پاوں تلے روند دیا ہے۔ انہوں نےمزید کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی مزید خلاف ورزی اب ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پی ٹی آئی رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے،حکومت ایسے ہتکھنڈوں سے باز نہ آئی تو سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس  یحیی آفریدی کی20 اپریل کو چین روانگی،جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے