انوشکا شرما نے شوہر کی ٹیم کی کامیابی کیسے سلیبریٹ کی

Apr 17, 2023 | 10:22:AM
 انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی جس میں ویرات کوہلی کے ساتھ انہیں میچ میں کامیابی کے بعد سلیبریٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی جس میں ویرات کوہلی کے ساتھ انہیں میچ میں کامیابی کے بعد سلیبریٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انڈین کرکٹ لیگ میں شامل اپنے شوہر کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کی خوشی منانے کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ ہفتے کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

رائل چیلنجر بنگلور کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجارہی ہیں، انوشکا نے اس موقع پر ٹیم کو بھی ٹیگ کیا۔ 

مزید پڑھیں: شہریار منور کی وائرل متنازع ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اس کے ساتھ ساتھ  انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ ویرات کوہلی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں نے میچ میں کامیابی کے بعد اس طرح سلیبریٹ کیا۔