شہریار منور کی وائرل متنازع ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Apr 17, 2023 | 09:57:AM
پاکستانی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور صدیقی کی ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ جھگڑے کی متنازع وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور صدیقی کی ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ جھگڑے کی متنازع وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

اداکار شہریار منور نے اس ویڈیو کی اصل کہانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ ویڈیو واقعی ڈرامائی تھی۔

اداکار شہریار منور نے ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ہمراہ ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اس متنازع ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے اسے پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع ویڈیو پر ردِعمل

انہوں نے کہا کہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین منفی مواد کو خوب وائرل کرتے ہیں، اس بات کا عملی تجربہ کرنے کے لئے ہم نے مذکورہ ویڈیو ریکارڈ کی تھی ، کیونکہ ان کی آنے والی یوٹیوب سیریز ایک ایسی کی لکھاری کی کہانی ہے۔