عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع ویڈیو پر ردِعمل

Apr 16, 2023 | 14:08:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار شہریار منور کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وائرل ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار شہریار منور کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وائرل ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریار منور اس متنازع وائرل ویڈیو کلپ میں ایک ڈائریکٹر کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار کو اس ویڈیو کلپ میں ڈائریکٹر پر چیختے چلاتے اور ان کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ میں واقعی کوئی سنجیدہ لڑائی ہے یا یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ اداکار عمران اشرف نے بھی ایک سوشل میڈیا پیج پر اس وائرل ویڈیو کلپ کے بارے میں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہر یار منور ایسے چلّا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلّانے نہیں دے سکتے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہو اور میری خواہش ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہی ہو۔