افسوسنا ک خبر ۔۔۔کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ،پانچ نمازی زخمی

Apr 17, 2022 | 15:13:PM
مسجد فاءرنگ ، پانچ زخمی
کیپشن: کینیڈا مسجد میں فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں واقع مسجد میں فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہفتے کے روزعلی الصباح نامعلوم کارسواروں نے مسجد پر فائرنگ کردی جس سے پانچ نمازی زخمی ہوگئے ،نمازی اداکرنے بعد لوگ مسجد سے باہر نکلے ہی تھے کہ شرپسندوں نے فائرنگ کردی ،یہ واقعہ ٹورنٹو کے علاقے سکاربورو میں پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق نمازیوں پر کم از کم 6 گولیاں چلائی گئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملے میں کتنے ملزمان ملوث تھے۔ ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ آیا نمازیوں پر حملہ ا±ن کے مذہبی عقائد کی وجہ سے کیا گیا یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ناشتے میں دیر کیوں کی؟سسر نے بہو کو قتل کر ڈالا