عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے ساتھ چھوڑ دیا

Apr 17, 2022 | 10:27:AM
عمران خان کے قریبی ساتھی رات گئے ملک چھوڑ گئے
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کے جاتے ہی  عمران خان کے ساتھیوں نے بھی ساتھ چھوڑ کر بیرون ملک جانا شروع کر دیا،سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پاکستان سے چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اسلام آباد سے رات 3 بجکر 10 منٹ پر غیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہزاد اکبر اور شہباز گل سمیت 6 افراد کا نام ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، جس کے خلاف ان افراد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہزاد اکبر اور دیگر افراد کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار  بھی بیرون ملک چلے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار پشاور ایئر پورٹ سے بیرون ملک گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس ۔۔عمران خان نے خاموشی توڑ دی