وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب 

Apr 17, 2021 | 18:21:PM
وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی ،وفاقی کابینہ اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے گی ،اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
اجلاس میں معاون خصوصی برائے توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان پیش کریں گے ،ڈاکٹر عشرت حسین پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
 وفاقی کابینہ سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی ،کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
 نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ ایک بار پھر کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، سٹیٹ اون انٹرپرائزز کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اورعلی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع