قندھار: سڑک کنارے بم پھٹنے سے2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

Apr 17, 2021 | 09:42:AM
بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
کیپشن: بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قندھار میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بم سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکا ہوگیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    آزاد کشمیر: کار کھائی میں گرگئی،ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق