پنجاب اسمبلی نے فلسطین سے اظہار یکجہتی سمیت 6 قراردادوں کی منظوری دیدی

Sep 16, 2025 | 21:25:PM
پنجاب اسمبلی نے فلسطین سے اظہار یکجہتی سمیت 6 قراردادوں کی منظوری دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)پنجاب اسمبلی نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج کے قیام، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کیلئے الگ ادارے کے قیام، ساہیوال کے قصبہ کمیر کو تحصیل کا درجہ دینے، مصنف حسن بن شہزاد کو سرکاری اعزازات اور مالی انعام دینے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لیں۔

پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی، قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی تھی۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے، قرارداد حکومتی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پیش کی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی۔

لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ادارہ قائم کرنے کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی ہے، قرارداد حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد نے ایوان میں پیش کی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستانی مصنف حسن بن شہزاد کو سرکاری اعزاز اور مالی انعام کیلئے بھی قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد اپوزیشن رکن احمر بھٹی نے ایوان میں پیش کی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں ضلع ساہیوال کے قصبہ کمیر کو تحصیل کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد حکومتی رکن اسمبلی محمد ارشد ملک نے ایوان میں پیش کی تھی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے آئندہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل