سدرہ امین ساوتھ افریقہ کیخلاف سنچری کرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان ساوتھ افریقہ ویمنز ون ڈے کرکٹ میچ میں سدرہ امین نے ساوتھ افریقہ کےخلاف سنچری سکور کر لی۔
قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے سدرہ امین نے 127 گیندوں پر سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ سدرہ امین ساوتھ افریقہ کےخلاف سنچری کرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
سدرہ امین نے ساوتھ افریقہ کےخلاف اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری سکور کی۔
دوسری جانب سدرہ امین ون ڈے میں 2 ہزار رنز بنانے والی تیسری پاکستانی خاتون کرکٹربھی بن گئیں، قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے یہ کارنامہ 75 ویں میچ اور 73ویں اننگز میں انجام دیا،جوریہ خان اور بسمہ معروف اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 2 ہزار سے زنز بنانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پہلا ون ڈے: پاکستان نے ساوتھ افریقہ ویمنز کو 256رنز کا بڑا ہدف دےدیا