جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا 

Sep 16, 2025 | 18:05:PM
 جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں حریف پاکستانی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 256 رنز  کا ہدف دیا،جنوبی افریقہ ویمنز نے 256 رنز کا ہدف 49 ویں آورز میں حاصل کیا  ۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے ساوتھ افریقہ کےخلاف  150 گیندوں پر 121 سکور کر کے ناٹ آوٹ رہیں،سدرہ امین ساوتھ افریقہ کےخلاف سنچری کرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں،منیبہ علی نے 76 عالیہ ریاض نے 33 فاطمہ ثنا نے3 تنالیہ پرویز نے 5 رنز سکور کئے،اوپنر شوال ذوالفقار کوئی سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت لورا وول وارٹ کررہی ہیں،قومی ٹیم کے 11 رکنی  سکواڈ میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

ساوتھ افریقہ کی جانب سے آیا بونگا کھاگا نے2 تمے سکھونے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ساوتھ افریقہ کی جانب سے 256 رنز کے تعاقب میں  تزمین برٹس اور ماریزان کپ نے سنچریاں اسکور کیں،پاکستان کی رامین شمیم اور سعدیہ اقبال کو ایک ایک وکٹ ملی، جنوبی افریقہ ویمنز کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ :انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ہی ٹیم پر پابندیاں عائد کر دیں