پی سی بی ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اچھی بات ہے، محمد یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اچھی بات ہے، اگرپاکستان کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرتا ہے تو میں ساتھ ہوں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کا بائیکاٹ کا فیصلہ ٹھیک ہوگا، پوری قوم کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونا چاہئے، بھارتی ٹیم پیسوں کیلئے کھیل رہی ہے، یہ اپنی قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کرنے پر اہم حکومتی عہدیداران سے مشاورت کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے، محسن نقوی کی روزیر اعظم شہباز شریف سے آج مشاورت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے پری میچ پریس کانفرنس بھی کینسل کردی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاکپ سے دستبرداری کا سوچ چکا ہے، چئیرمین پی سی بی حکومت سے مشاورت کرنے کے بعد اعلان کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل