شیخوپورہ: 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد

Sep 16, 2025 | 11:00:AM
شیخوپورہ: 20 ہزار سے زائد غیرقانونی گندم کے تھیلے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )ڈپٹی کمشنر کے مطابق انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی گندم کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ ان کے پاس فوڈ گرینز کا لائسنس نہیں تھا جو کہ قانونی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا سرکاری ریٹ 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں روپیہ تگڑا، ڈالر اپنی قدر کھو بیٹھا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاک ڈیکلیئر نہ کرنے والوں کیخلاف تین دن بعد کارروائی کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور سیلابی صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔