لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست دائر

Sep 16, 2025 | 10:37:AM
لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی لگانے کیلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بچے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سبب 16 سال سے کم عمر بچے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے عادی ہو رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر پابندی،نیا قانون نافذ

اس میں مزید کہا گیا کہ آسٹریلیا اور فرانس کی پارلیمان نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہے تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس سے متعلق قانون سازی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2025 کو فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔