شہبازگل کی رہائی ، پنجاب میں کون سا عہدے ملے گا؟؟

Sep 16, 2022 | 21:22:PM
شہبازگل ، اہم عہدہ
کیپشن: شہبازگل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل کو رہائی کے بعد اہم عہدہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کوبڑا عہدہ دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بات کی ہے ۔عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو ہدایت کی ہے کہ شہباز گل کو اہم عہدہ دیا جائے ۔  شہباز گل رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے اہم ملاقات کریں گے۔شہباز گل کو عہدہ دئیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب میں وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بغاوت میں قید شہبازگل کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے ،شہبازگل نے رہائی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف  سے بنی گالا میں ملاقات بھی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا واپسی کے حوالے سے بڑا بیان