اسحاق ڈار کا واپسی کے حوالے سے بڑا بیان 

Sep 16, 2022 | 20:41:PM
اسحاق ڈار ، بڑا اعلان
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا ، 10سے 15منٹ میں میرے خلاف کیس ختم ہوجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق  24نیوزکے پروگرام نسیم زہرہ ایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ بہت جلد میری واپسی کا پلان بن جائیگا، انٹرپول نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ میں نے زندگی میں کبھی ٹیکس ریٹرن 20منٹ بھی تاخیر سے نہیں جمع کرایا،سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آج بھی ڈالر پر قابو پایا جاسکتا ہے ،روپے کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ان کا کہناتھا کہ مجھے پارٹی نے واپسی کی اجازت دے دی ہے جبکہ لیگل ٹیم نے ابھی واپسی کی اجازت نہیں دی ۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سیاست میں شائشتگی ہونی چاہئے ، قبل از وقت الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ہماری ٹیم معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے ،ڈالر کی قیمت کی 170یا 180سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط