عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط 

Sep 16, 2022 | 19:29:PM
عمران خان نااہلی ، الیکشن کمیشن
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے ،امن ترقی پارٹی کے سربراہ فائق شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خط میں امن ترقی پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف نا اہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔امن ترقی پارٹی کے چئیرمین فائق شاہ نے موقف اختیار کیا کہ دو اگست کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد درخواست دائر کی،عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں صادق اور امین نہیں رہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر کے تا حیات نا اہل کیا جائے، خط میں کہا گیا کہ عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے بھی ہٹایا جائے،عمران خان سے بطور وزیراعظم حاصل کردہ مراعات واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں،الیکشن کمیشن نے غلط بیان حلفی پر فیصل واوڈا کو نا اہل کیا، مراعات واپسی کا حکم دیا، عمران خان کا کیس بھی اسی زمرے میں آتا ہے، تا حیات نا اہل کیا جائے۔ ہماری دائر پیٹیشن کو جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، خط میں استدعا کی گئی کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 16 اکتوبر کے ضمنی الیکشن اے قبل فیصلہ سنایا جائے

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی سیاست میں تیزی، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا