اداکارہ نصرت جہاں کے بیٹے کا باپ کون۔۔پتا چل گیا

Sep 16, 2021 | 20:04:PM
نصرت جہاں، بنگالی فلموں، بیٹے کا نام
کیپشن: بھارتی فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگلالی فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی  اس کے والد کے نام کے حوالے سے میڈیا کی خبروں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔  لیکن اب اداکارہ کے بیٹے ایشان کے والد کے نام کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق نصرت جہاں کافی عرصے سے اپنی ذاتی زندگی اور حاملہ ہونے کے حوالے سے سرخیوں میں رہیں ہیں۔ وہ اپنے شوہر نکھل جین سے کافی وقت سے الگ رہ رہی ہیں۔ان کے اور یش داس گپتا کے درمیان تعلقات کی بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ نصرت جہاں حال ہی میں ماں بنی ہیں۔ 26 اگست کو نصرت جہاں نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا۔ حال ہی میں نصرت جہاں کے فین پیج سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں اداکارہ اپنے بچے اور بوائے فرینڈ اداکار یش داس گپتا کے ساتھ ہسپتال سے باہر آتی ہوئی نظر آئی تھیں۔بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی نصرت جہاں بچے کے والد کے نام کے حوالے موضوع بحث رہیں،لیکن اب نصرت جہاں کے بیٹے ایشان کے والد کے نام کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کے بیٹے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر مبینہ ساتھی بنگالی اداکار یش داسش گپتا کا نام والد کے طور پر لکھا ہوا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سے پہلے نصرت نے بچے کے باپ کا نام بتانے سے انکار کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ نصرت کو 25 اگست کولکتہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے بچے کی پیدائش26 اگست کو ہوئی۔ اس دوران اداکارہ کے دوست یش داس گپتا بچے کی پیدائش کے وقت بھی ہسپتال میں موجود رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق شوہر نکھل جین نے اداکارہ اور نومولود بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نکھل جین نے کہا ، 'ہمارے درمیان اختلافات ہو سکتے ہیں ، پھر بھی میں نوزائیدہ بچے اور اس کی ماں کو خیرو عافیت کی دعا دیتا ہوں۔ میں بچے کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 6سالہ بچی سے ریپ، ملزم ریل پٹری پر مردہ  پایا گیا